Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

الیکشن کے التواءکیس کی سماعت آج، اسلام آباد پولیس کا انتباہ جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آج سپریم کورٹ میں الیکشن التواسے متعلق کیس کی سماعت ہوگی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔عدالت عظمیٰ نے سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری دفاع کو بھی آج طلب کررکھا ہے۔31 مارچ کو انتخابات سے متعلق کیس کی ہونے والی سماعت میں سپریم کورٹ کا 4 رکنی بینچ بھی ٹوٹ گیا تھا، جس کے بعد چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے 3 رکنی بینچ تشکیل دیا تھا۔3 رکنی بینچ میں چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے علاوہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔دوسری جانب اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے سپریم کورٹ میں الیکشن التوا کیس کی کل سماعت کیلئے اہم ہدایات جاری کردیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آج سپریم کورٹ میں وہی افراد داخل ہوسکیں گے جن کے مقدمات زیر سماعت ہوں گے یا جن کو سپریم کورٹ انتظامیہ کی طرف سے اجازت نامہ جاری ہوگا۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ قانون کا احترام سب پر لازم ہے اور اس کا نفاذ برابری کی سطح پر کیا جائے گا۔ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ ریڈ زون میں تعینات پولیس اور دیگر معاون قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں، شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق اطلاع پکار 15 پر دیں۔