شمالی وزیرستان(نیوزڈیسک)میرعلی کے علاقے میں دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں سپاہی ارشاد اللہ نے وطن پراپنی جان قربان کردی۔آئی ایس پی آرکے مطابق میر علی کے علاقے میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،فائرنگ کے تبادلے کے دوران سکیورٹی فورسز نے بہادری سے مقابلہ کیا اور دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا،شدید فائرنگ سے سپاہی ارشاد اللہ (عمر 29 سال، ساکن ڈسٹرکٹ کرک) نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ترجمان کے مطابق علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔















