لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر اسمبلیاں کسی کی ضد یا انا پر گھٹیا سیاست کی نذر ہو رہی ہیں تو گورنر وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتا ہے، اسمبلیوں کو عمران خان کی انا کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے، ہماری خواہش اور کوشش ہے کہ اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے ۔ہفتے کو لاہور میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور طارق بشیر چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےوزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب میں پیچیدگیاں پیدا ہوگئی ہیں، 18 روز میں ہر دن پنجاب پر بھاری ہوگا، ہارس ٹریڈنگ اور کرپشن کا ایک بازار گرم ہوگیا ہے، انہیں اگرانٹیرم ریلیف دینا تھا تو انہیں محدود کرتے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عدالت عظمی ازخود نوٹس لے،پنجاب کو معاشی تباہی سے بچایا جائے، پرویز الٰہی کو ڈے ٹو ڈے بزنس کیلئے محدود کریں، یہ 28 دن کے بعد بھی اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکیں گے،اعتماد کے ووٹ کا کہنا گورنر کا فرض تھا، ایک وزیراعلی کہہ رہا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے 99 فیصد لوگ اسمبلیاں توڑنے کے حق میں نہیں، دوسری جانب وہ سمری سائن کر کے دے آیا،آپ نے کے پی کے کی اسمبلی کیوں نہیں توڑی؟ یہ ٹولہ ملک دشمن ایجنڈے پر گامزن ہیں اور ملک میں فتنہ اور فساد چاہتے ہیں، یہ ملک کو معاشی حادثے سے دوچار کرنا چاہتے ہیں،اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے، جس اسمبلی کو توڑیں گے اس کا الیکشن ہوگا، ہم نے پنجاب میں الیکشن کی تیاری شروع کردی ہے۔اگر اسمبلیاں کسی کی ضد یا انا پر گھٹیا سیاست کی نذر ہو رہی ہیں تو گورنر وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتا ہے، گورنر کا وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہنا ان کا آئینی استحقاق ہے،اسمبلیوں کو عمران خان کی انا کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے، ہماری خواہش اور کوشش ہے کہ اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے، اگر ان کے پاس بندے پورے ہیں تو اعتماد کا ووٹ لے لیں، ان کے پاس نمبرز پورے نہیں ہیں اس لیے اعتماد کا ووٹ لینے سے گریز کر رہے ہیں،ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا لیکن یہ آئے روز رخنہ ڈال رہے ہیں اور سازش کر رہے ہیں، پی ڈی ایم نے سیاسی مفادات کے خلاف اور قومی مفادات کے حق میں فیصلے کیے، عمران خان ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں،عدالت عظمیٰ سے درخواست ہے کہ پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال کا ازخود نوٹس لے، عدالت عظمیٰ ازخود نوٹس لیکر پنجاب کو معاشی عدم استحکام سے بچائے، ہم الیکشن سے فرار نہیں چاہتے بلکہ الیکشن کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور امیدواروں کو حلقہ وار تیار کر رہے ہیں۔ اس وقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گزشتہ روز عدالتی فیصلے میں انصاف نہیں کیا گیا، ہمارے قانونی ماہرین فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدلیہ میں جانے کے لیے مختلف آپشنز کا جائزہ رہے ہیں۔،6، 7 ماہ میں الیکشن ہیں عمران خان کیوں ڈرٹی گیم کھیلنا چاہتے ہیں، جوڑ توڑ کا کھیل ڈرٹی پالیٹکس ہے جو ہم نہیں کھیلنا چاہتے، عمران خان وہ کھیل کھیلنا چاہتے ہیں تو سیاسی جماعتیں ماضی میں کھیلتی رہی ہیں۔