صدر مملکت نے فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2022 کی توثیق کر دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت نے فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2022 کی توثیق کر دی۔ جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق بل کے ذریعے پاکستان پینل کوڈ 1860 میں خودکشی کی کوشش کی سزا سے متعلق سیکشن 325 کو ختم کیا گیا ہے۔ صدر عارف علوی نے بیرونی سرمایہ کاری ( فروغ و تحفظ) ترمیمی بل 2022 کی بھی توثیق کی۔ بل کے ذریعے بیرونی سرمایہ کاری ( فروغ و تحفظ) ایکٹ 2022 کے سیکشن ایک میں ترمیم کی گئی ہے۔ صدر عارف علوی نے دونوں بل آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت منظور کیے۔