اسلام آباد (اے بی این نیوز )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیے۔خیبرپختونخوا کی 24، اسلام آباد کی 3، سندھ کی 9 اور بلوچستان کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات ملتوی کردیے گئے،الیکشن کمیشن نے 37 نشستوں پرضمنی الیکشن ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق عدالتی فیصلوں کی روشنی میں ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا کی قومی اسمبلی کی 24، اسلام آباد کی 3 اور بلوچستان کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھاکہ سندھ کے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں بھی ضمنی انتخابات ملتوی کردیے گئے۔















