اہم خبریں

  اسلام آباد ہائیکورٹ ،عمران خان کی عبوری ضمانت میں 21 مارچ تک توسیع کر دی گئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )محسن شاہنواز رانجھا حملہ کیس میں  اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دی ،وکیل عمران خان نے کہا کہ عمران خان شامل تفتیش ہو جائیں گے، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 21 مارچ تک توسیع کر دی گئی،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر عمران خان شامل تفتیش نہیں ہوتے تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، ملزم اگر شامل تفتیش نہیں ہوتا تو اسکے اپنے نتائج ہیں،ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ اِن سے کہیں کسی ایک کیس کا تو ٹرائل آگے بڑھنے دیں۔

متعلقہ خبریں