اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان لوگوں کو اداروں کیخلاف اکساتا ہے، اس شخص نے عدالت پیش نہ ہونے کی منفی روایت ڈالی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کامقابلہ کررہی ہیں، بلوچستان میں ہونے والا دہشتگردی کا واقعہ افسوسناک ہے، دہشتگردی میں قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر دکھ ہے، ماضی میں بھی ہم نے دہشتگردی پر قابو پایا،اب بھی قابو پالیں گے، افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوناچاہئے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان نےملک میں عجیب وغریب ڈراما شروع کر رکھا ہے، ماضی میں کسی ملزم نےعدالت پیشی سے انکار نہیں کیا، لیکن عمران خان نےعدالت پیش نہ ہونے کی منفی روایت ڈالی، یہ شخص قانون اور اداروں کیخلاف لوگوں کو اکساتا ہے، اس شخص نے آرمی چیف کی تعیناتی کو بھی متنازع بنایا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی شخصیات نےاپنی ساکھ کیلئےعدالتوں میں پیشی دی، نوازشریف نےسیکڑوں پیشیاں بھگتیں، عمران خان نوازشریف سے ہی تھوڑی جرات لے کر عدالت پیش ہوجائیں، لیکن وہ بزدل شخص ہے، گرفتاری سے ڈرتا ہے۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان پابند ہے کہ اس کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔سلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلے چند ماہ سے ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات افسوسناک ہیں، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کامقابلہ کررہی ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ دہشت گردی کے حوالے سے انہوں نے افغانستان کا دورہ کیا، دورہ افغانستان میں انہیں اچھا جواب ملا ہے،افغانستان پابندہےاس کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہو۔















