اہم خبریں

الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ الیکشن مہم کے دوران جلسے جلوسوں پر پابندی لگائے،وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے پاس دھماکہ ہوا جس میں نو شہادتیں ہو ئی ہیں ، اور اس خود کش حملے میں تیرہ افراد ذخمی ہو ئے،بلوچستان حکومت سے رابطے میں ہیں،پولیس کی گاڑی سبی میلے کی سیکیورٹی سے واپس آرہی تھی،دہشتگردی کا ناسور ختم کرنے سے پیچھے نہیں ہٹاجائے گا،سیکیورٹی اداروں کو تمام وسائل فراہم کئے جارہے ہیں، عدالت کاجو فیصلہ آیا وہ قبول ہوگا، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ صحافیوں پر حملے کی انکوائری کرنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی رائے پر اجلاس ہونے جارہا ہے،مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے انتہائی سینئررہنما ہیں،خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے موجودہ حالات کے پیش نظر ن کی رائے اہم ہے،کابینہ بھی الیکشن سے متعلق موقف پیش کر سکتی ہے، مولانا کی رائے قابل قدر ہے،الیکشن سے متعلق فیصلہ تو الیکشن کمیشن نے کرنا ہے،ان حالات میں الیکشن کمپین کرنا تو کم از کم ممکن نہیں،الیکشن ملتوی کرنے کے حوالے سے فضل الرحمان کی رائے قابل قدر ہے، اس رائے پر پی دی ایم کے اجلاس میں غور ہو گا،اگر کوئی امیدوارپابندی نہ کرے تو انہیں نااہل قرار دیا جائے،الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ الیکشن مہم کے دوران جلسے جلوسوں پر پابندی لگائے،دہشتگردی کی موجودہ لہر کو جلد سے جلد قابو اور ختم کیا جائے گا،ہمارے جوان دہشتگردی کے خلاف اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں،صوبوں سے جو جو وعدہ کیا گیا اسے پورا کیا جارہا ہے،صوبائی حکومتوں کے تمام وسائل برقرار رکھے ہیں۔

متعلقہ خبریں