آباد(اے بی این نیوز)پاک امریکا انسداد دہشت گردی دو روزہ مذاکرات آج سے شروع ہونگے .انسداد دہشت گردی مذاکرات کیلئے امریکی وفد اسلام آباد پہنچ گیا .امریکی وفد کی سربراہی قائم مقام کوارڈینیٹرانسداددہشتگردی کرسٹوفرلینڈبرگ کرینگے.دوروزہ مذاکرات میں حالیہ دہشت گردی کےخطرات پرتبادلہ خیال ہوگا.مذاکرات میں پاک افغان بارڈرمحفوظ بنانے پرمشاورت کی جائیگی،دہشتگردوں کوسرمائےکی فراہمی روکنےکامعاملہ زیربحث آئیگا.















