اہم خبریں

نوٹس میں عمران خان کی گرفتاری کا کوئی حکم نہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(نیوزڈیسک)وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نوٹس وصول کر لیا لیکن نوٹس میں گرفتاری کا کوئی حکم نہیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے عدالتوں کا احترام کیا اور جب بھی بلایا وہ پہنچے، ہم قانونی کارروائی کریں گے۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ محتاط کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہم اپنا ردعمل دیں گے، ہم ایک سیاسی جماعت ہیں اور ہمارا ردعمل بھی سیاسی ہوگا۔ عمران خان نے اپنے گزشتہ خطاب میں مفاہمت کی بات کی اور بتا دیا میرے مفاد سے بڑا مفاد پاکستان کا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کوئی شک نہیں عمران خان کی جان کو خطرہ تھا اور خطر ہے جبکہ سب سے تشویشناک چیز عمران خان کی سیکیورٹی ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کل گورنر کے پی کو الیکشن کی تاریخ دینی ہوگی، کیونکہ اگر الیکشن کی تاریخ نہ دی تو گورنر عدالت کی توہین کریں گے۔

متعلقہ خبریں