اہم خبریں

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد چیئرمین نیب تعینات

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو چیئرمین قومی احتساب بیوروتعینات کر دیا ۔وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیب کی تقرری کی منظوری دے دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے درمیان اتفاق رائے کے بعد چیئرمین نیب کی تعیناتی کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے چیئرمین نیب کی تعیناتی کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی بطور چیئرمین تعیناتی 3 سال کے لیے ہو گی۔یاد رہے کہ چند روز قبل سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

متعلقہ خبریں