اہم خبریں

پنجاب ، کے پی کے میں الیکشن،پیر یا منگل کو انتخابی شیڈول جاری ہونے کاامکان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کی تیاری شروع کر دی، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریاں تیز کر دیں۔الیکشن کمیشن نےپنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔ذرائع کے مطابق الیکشن نے انتخابی شیڈول کی تیاری شروع کر دی۔ انتخابی شیڈول پیر یا منگل کو جاری کئے جانے کا امکان ۔الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز عدلیہ سے نہ لینے اور پنجاب کے انتخابات کیلئے رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو مزید خط نہ لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر سے ڈی آر اوز اور آر اوز کی فہرست مانگ لی ہے۔ صوبائی الیکشن کمیشن آج فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوائے گا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کیلئے 30 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کا تخمینہ لگایا ہے۔ اس سلسلے میں آئندہ ہفتے وزرات خزانہ کو خط لکھا جائے گا جس میں فوری فنڈز جاری کرنے کا کہا جائے گا۔الیکشن کمیشن انتخابات میں سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے لیے وزارت داخلہ کو بھی آئندہ ہفتے خط لکھے گا۔الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز عدلیہ سے نہ لینے اور پنجاب کے انتخابات کے لیے رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو مزید خط نہ لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر سے ڈی آر اوز اور آر اوز کی فہرست مانگ لی ہے، صوبائی الیکشن کمیشن آج فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوائے گا، آئندہ ہفتے افسران کی ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی انتخابات کے اخراجات کا تخمینہ لگالیا، دونوں صوبوں میں 30 ارب سے زائد کے اخراجات آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے وزارت خزانہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، خط میں وزارت خزانہ کو فوری فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی جائے گی، الیکشن کمیشن وزارت خزانہ کو 25 ارب روپے جاری کرنے کے احکامات جاری کرے گا۔الیکشن کمیشن انتخابات میں سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے لیے وزارت داخلہ کو بھی آئندہ ہفتے خط لکھے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات 30 اپریل کو کرانے کا اعلان کیا تھا، ڈاکٹر عارف علوی نے تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کرنے کے بعد کیا۔

متعلقہ خبریں