فواد چوہدری کی مبینہ آڈیو لیک،بھائی کے ذریعے ججوں کو تارڑ کیخلاف فیصلہ کرنے کی گفتگو سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافواد چوہدری کی ایک اور آڈیو لیک ، بھائی کے ذریعے ججوں کو تارڑ کیخلاف فیصلہ کرنے کی گفتگو سامنے آگئی۔ آڈیو کے مطابق فواد چوہدری اپنے بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ سے دو ججوں میں رابطہ کرانے کی بات کررہےہیں، اُن کو ذرا مل لیں، اُن سے کہیں کہ آپ کے ساتھ پورا ٹرک کھڑا ہے، آپ بتائیں کیا کریں؟ میری ذاتی تجویز یہ ہے کہ تارڑ پر تین چار جگہ استغاثہ کرائیں اور اس پر 228 لگوائیں تاکہ اِن پر پریشر تو آئے۔ان باتوں کے بعد فیصل چوہدری بولے کہ میں صبح کرلیتا ہوں جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ صبح اُن سے پوچھ کر مجھے بتانا۔