اہم خبریں

اینٹی کرپشن کا چھاپہ، سابق مشیر زراعت کے گھر سےساڑھے بارہ کروڑ روپے برآمد

لاہور(نیوزڈیسک) اینٹی کرپشن پنجاب نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے سابق مشیر زراعت عبد الحئی دستی کے گھر سے ساڑھے بارہ کروڑ روپے سے زائد برآمد کرلئے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کو خفیہ اطلاع ملی کہ سابق مشیر زراعت حکومت پنجاب عبدالحئی دستی کے گھر پر ٹھیکوں کے کمیشن اور چوہدری پرویز الہی اور مونس الہی سے وصول شدہ سیاسی رشوت کی ایک خطیر رقم موجود ہے۔

اطلاع ملنے پر انہوں نے ایڈیشنل ڈی جی وقاص حسن کو کیس پر مامور کیا جنہوں نے مجاز عدالت سے سرچ وارنٹ لے کر گھر کی تلاشی لی تو ملکی اور غیر ملکی کرنسی کی صورت میں دو تجوریوں میں چھپایا گیا بھاری کالا دھن برآمد ہوا جس کی مالیت ساڑھے 12کروڑ روپے سے زائد ہے۔ اینٹی کرپشن کی ٹیم کو نوٹوں کو گننے میں کئی گھنٹے لگے۔حکام نے دعویٰ کیا کہ برآمد شدہ رقم مختلف ترقیاتی منصوبوں میں حاصل کی گئی کمیشنوں اور مونس الہی اور پرویز الہی کی طرف سے عدم اعتماد کے دوران دی گئی پر مشتمل ہے۔ کیس کی تفتیش جاری ہے اور ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں سرگرم ہیں۔

متعلقہ خبریں