اہم خبریں

سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کے اگلے مرحلے کا اعلان کردیا

پشاور(اے بی این نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے اگلے مرحلے کے لیے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے 11 اکتوبر کو ملک بھر سے قافلوں کو صوابی پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔

اعلان کے مطابق 11 اکتوبر کو پاکستان کے مختلف علاقوں سے تحریک انصاف کے قافلے صوابی پہنچیں گے، جبکہ 13 اکتوبر کو پشاور ڈویژن، ملاکنڈ ڈویژن، کوہاٹ اور کرک ڈویژن کے قافلے براہ راست صوابی انٹرچینج پہنچیں گے۔

ہزارہ ریجن کے کارکنوں کو بھی 13 اکتوبر کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان کارکنوں کو آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔
اعلان کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں ڈویژن کے قافلے سی پیک روٹ کے ذریعے آئیں گے اور لانگ مارچ میں شامل ہوں گے۔

سہیل آفریدی 13 اکتوبر کو صوابی انٹرچینج پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے لانگ مارچ کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

تحریک انصاف کی جانب سے قافلوں کو مختلف ڈویژنوں سے صوابی پہنچانے کے اعلان کے بعد 13 اکتوبر کو ہونے والے اجتماع کو مارچ کے اگلے مرحلے کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

تاہم، اسلام آباد کی جانب پیش قدمی، مارچ کے حتمی راستے اور آئندہ احتجاجی حکمت عملی سے متعلق تفصیلات سہیل آفریدی کے آئندہ اعلان کے بعد واضح ہوں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا 4 اکتوبر سے شروع ہونے والا لانگ مارچ لکی مروت، کرک، کوہاٹ، متنی اور خیبر سے ہوتا ہوا رات گئے صوبائی دارالحکومت پشاور پہنچا۔
مزیدپڑھیں: یو بینک کی خواتین کے لیے اسکوٹی فنانسنگ اسکیم، ماہانہ قسط صرف 4,680 روپے سے شروع

متعلقہ خبریں