کوئٹہ ( اے بی این نیوز) بلوچستان اسمبلی نے آئندہ مالی سال 2026-27 کا صوبائی بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال 2026-27 کا بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ بجٹ کی منظوری کے لیے 1089 ارب روپے کے 98 مطالبات پیش کیے گئے۔
اراکین اسمبلی نے غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں 797 ارب 80 کروڑ 88 لاکھ روپے کے 53 مطالبات کی منظوری دی جبکہ ترقیاتی اخراجات کے 291 ارب روپے کے 45 مطالبات کی منظوری دی گئی۔
صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے ایوان میں مطالبات پیش کئے۔ بجٹ کی منظوری کے دوران اپوزیشن کی جانب سے کٹوتیوں کی کوئی تحریک پیش نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں:پاکستان کے لیے بڑی سفارتی کامیابی،جے ڈی وینس کا اہم اعتراف















