اہم خبریں

دبئی منی بس اور ٹرک میں تصادم،7افراد ہلاک ،9 زخمی

جانی نقصان کی اطلاعات،دبئی سے بڑی خبر موصول

دبئی (اے بی این نیوز) یو اے ای کے شہر دبئی میں ایمریٹس روڈ پر منی بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹرک فنی خرابی کے باعث اچانک سڑک کے بیچوں بیچ رک گیا، اس دوران منی بس ڈرائیور نے مبینہ طور پر لاپرواہی کی اور محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے میں ناکام رہا، جس کے باعث بس ٹرک سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں سات افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جب کہ نو افراد زخمی ہوئے، جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ریسکیو اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جب کہ حادثے کی مکمل وجوہات جاننے کے لیے مزید شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔
مزیدپڑھیں‌:شائقین کیلئے اہم اپڈیٹ، ٹی ٹوئنٹی میچز کے اوقات تبدیل

متعلقہ خبریں