انگلینڈ (اے بی این نیوز) انگلینڈ اور بھارت کے درمیان آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اوقات میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔
کرکٹ ویب سائٹس کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ناظرین کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر سیریز کے کچھ میچز کے آغاز کے اوقات میں تبدیلی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 5 میچوں کی سیریز میں سے 3 میچوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ پہلے میچ انگلینڈ کے وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے اور ہندوستان کے مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے شروع ہونا تھے۔
نئے شیڈول کے تحت اب کچھ میچز انگلینڈ کے وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے شروع ہوں گے جب کہ یہ میچز بھارت میں رات 10 بجے نشر کیے جائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق یہ تبدیلی لائیو نشریات کے ناظرین کو بہتر بنانے کے لیے کی گئی ہے۔
ہندوستانی ٹیم یکم جولائی سے 19 جولائی تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔
مزید پڑھیں:بڑی خبر، ٹک ٹاکر بلال مارتھ کیس میں بڑا عدالتی حکم جاری















