اہم خبریں

بڑی خبر، ٹک ٹاکر بلال مارتھ کیس میں بڑا عدالتی حکم جاری

بڑی خبر، ٹک ٹاکر بلال مارتھ کیس میں بڑا عدالتی حکم جاری

لاہور (اے بی این نیوز) مقامی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں مشہور ٹک ٹاک ٹاکر بلال مارتھ اور دیگر ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق سی سی ڈی پولیس نے گزشتہ ہفتے ایک کارروائی کے دوران بلال مارتھ سمیت سات افراد کو گرفتار کیا تھا۔ ملزمان مبینہ طور پر اسلحہ کے ساتھ شادی کی تقریب میں موجود تھے اور سرعام اسلحہ کی نمائش کر رہے تھے جس پر پولیس نے فوری کارروائی کی۔
بڑی خبر، ٹک ٹاکر بلال مارتھ کیس میں بڑا عدالتی حکم جاری
عدالت میں پیشی کے دوران معزز عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے اور اسلحہ کی فراہمی اور دیگر قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔
بڑی خبر، ٹک ٹاکر بلال مارتھ کیس میں بڑا عدالتی حکم جاری
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے سے متعلق قانونی دستاویزات اور لائسنس مانگے گئے تاہم مطلوبہ ریکارڈ موقع پر فراہم نہ کیا جاسکا جس کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔
مزید پڑھیں‌:لیگی کارکنان سوگوار، اہم پارٹی رہنما انتقال کر گئے

متعلقہ خبریں