اسلام آباد(اے بی این نیوز)34 ہزار پاکستانی حجاج ادائیگی حج کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
84 ہزار 791 پاکستانی حجاج اب بھی سعودی عرب میں موجودہیں جن کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف آج اتوار کے روز وطن واپس پہنچیں گے،250 خدام الحجاج بھی فرائض سے سبکدوش ہو کر وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
ہوائی اڈے پر رش سے بچنے کے لیے رہائش گاہوں پر سامان کی بورڈنگ (سٹی چیک ان) کی سہولت فراہم کردی گئی ہے،پریشانی سے بچنے کے لیے حجاج کو مقررہ شیڈول کے مطابق سامان تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے،وطن روانگی سے 24 تا 48 گھنٹے قبل سامان کی بورڈنگ کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔
پوسٹ حج آپریشن کے تحت اب تک 15 ہزار سے زائد حجاج کی ریاض الجنہ کی زیارت مکمل ہوگئی ہے۔حجاج کرام کی وطن واپسی کے لئے پروازوں کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں۔بیرونِ ملک جانے کی کوشش؛ صوبائی وزیر تعلیم مینا خان کو ایئرپورٹ پر روک دیا گیا















