اہم خبریں

ڈی جی خان،اسکول کی چھت گرنے سے 4 بچیاں جاں بحق،20 زخمی

ڈیرہ غازی خان (اے بی این نیوز) ڈیرہ غازی خان کے علاقہ میراثی والا چوک پر نجی تعلیمی ادارے میں چھت گرنے سے 4 معصوم طالبات جاں بحق جبکہ دو اساتذ ہ سمیت 20 سے زائد بچے زخمی ہوگئے۔

پولیس نے میونسپل کارپوریشن ڈیرہ کے انفورسمنٹ انسپکٹر عرفان حیدر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق سکول سے ملحقہ زیر تعمیر عمارت پر غیر قانونی تعمیراتی کام جاری تھا جبکہ تعمیراتی میٹریل سکول کی چھت پر رکھا گیا جس کا بوجھ چھت برداشت نہ کر سکی اور گر گئی۔

متعلقہ افراد کو غیر قانونی تعمیرات روکنے کے لیے پہلے ہی نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم انہوں نے تعمیراتی سرگرمیاں جاری رکھیں۔والدین اپنے بچوں کی تلاش میں چیخ و پکار کرتے رہے ، شہریوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہو گئی ۔

جاں بحق ہونے والوں میں محمد عبداللہ، غانیہ زہرہ، فاطمہ اور دعا فاطمہ شامل ہیں جبکہ دو اساتذہ، دو مزدور اور 16 بچے زخمی ہوئے جنہیں فوری ریسکیو ٹیم نے ہسپتال منتقل کیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری،ٹیسٹ کی پہلی سینچری

متعلقہ خبریں