اہم خبریں

پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری،ٹیسٹ کی پہلی سینچری

ڈھاکہ (اے بی این نیوز)پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری ہے۔

بنگلا دیش کے نجم الحسن شانتو نے پاکستان کے خلاف سنچری اسکور کی، انہوں نے 130 گیندوں پر 101 رنز بنائے۔

پاکستان کےخلاف بنگلا دیش کی تیسری وکٹ 201 رنز پر گر ی۔

پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ شیر بنگلا اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستان کی طرف سے اذان اویس اور عبداللّٰہ فضل ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گھٹنے کی انجری کے باعث بابر اعظم اس میچ کے لیے پاکستان ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ سلہٹ میں 16 مئی سے شروع ہو گا۔
مزید پڑھیں: وائٹ ہائوس ترجمان کیرولین لیویٹ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

متعلقہ خبریں