اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) ڈی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ 2019میں بھارتی پائلٹ نے پاکستان میں آکر چائے پی۔ 6اور7مئی کی رات کوہم نےچائےانہیں بجھوائی۔
پاکستان حملہ کرے گا تو نظر بھی آئے گا اور گونج بھی سنائی دے گی۔ آدم پورسے4میزائل فائرہوئے۔ امرتسر میں بھارت فوج نے خود اپنی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ پاکستان بھارت سے ہر آنے والی چیز کو مانیٹر کررہا ہے۔ وہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
بھارت نے خود بھارتی پنجاب میں میزائل گرایا۔ گرائے جانے والے بھارتی ڈرونز کا فرانزک معائنہ کررہے ہیں ۔ 21ویں صدی میں یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی من گھڑت کہانی گھڑ دیں۔ جب پاکستان اپنے وقت ، جگہ اور خواہش پر حملہ کرے گا تو دنیا دیکھے گی۔
جب پاکستان حملہ کرے گا تو نظر بھی آئے گا اور گونج بھی سنائی دے گی۔ پاکستان جب مارے گا تو دنیا جان جائے ۔ پاکستان وقت اور جگہ کا تعین کرکے حملہ کرے گا۔ بھارت کو اپنے سینما سے نکل کرحقیقی دنیا میں آنا ہوگا۔
2019میں بھارتی پائلٹ نے پاکستان میں آکر چائے پی ۔ 6اور7مئی کی رات کوہم نےچائےانہیں بجھوائی۔ پہلے چائے یہاں پلائی تھی اس بار سرحد پار بھجوائی ہے۔ پاکستانی قوم ڈرنے والی نہیں ہے ۔
پاک فوج اپنی عوام کی حفاظت کے لیے کھڑی ہے۔ بھارتی ڈرون حملوں میں 4 افراد زخمی ہوئے۔ بھارت کے 29 ڈرونز کو مار گرایا گیا ۔ قبل ازیں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ بھارت سے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے ڈرونز پاک فوج نے مار گرائے ۔
بھارت نے ڈرونز کے ذریعے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ بھارت کا فوجی تنصیبات پر حملے کا دعوی بہت بڑا جھوٹ ہے۔ بھارت میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا ۔ بھارت نے جان بوجھ کر کرکٹ سٹیڈیم پر حملہ کر کے کھلاڑیوں کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی۔
پاکستان کی جانب سے بھارتی پنجاب پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا ۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی پنجاب پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا۔ بھارت پاکستان کی خود مختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ بھارت کا پاکستان کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کا دعوی جھوٹ کا پلندہ ہے۔
بھارت سے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے ڈرونز پاک فوج نے مار گرائے۔ بھارت نے ڈرونز کے ذریعے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔بھارت کا فوجی تنصیبات پر حملے کا دعوی بہت بڑا جھوٹ ہے۔ بھارت میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا۔
پاکستان نےبھارتی پنجاب میں شہریوں کونشانہ بنانےکی تردیدکردی۔ پاکستان نے بھارت کے 5جنگی جہاز گرائے۔ بھارت سے اپنے ایئرفورس کی ناکامی برداشت نہیں ہورہی۔
بھارت کاپاکستان کی جانب سےشہریوں کونشانہ بنانےکادعویٰ جھوٹ ہے۔
بھارت جان بوجھ کراپنی خفت مٹانے کیلئےڈرونزحملےکررہاہے۔ بھارت کافوجی تنصیبات پرحملےکادعویٰ بہت بڑاجھوٹ ہے۔ 36گھنٹے پہلے مقابلے میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سرخرو کیا۔
پاکستان کےفوجی جوان،ائیرفورس اورنیوی ہائی الرٹ ہیں۔
پاکستانیو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستان نے بھارت کے 80 لڑاکا طیاروں کا مقابلہ کیا اور 5 کو زمین بوس کیا۔ بھارت پاکستان کی سویلین آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔
مزید پڑھیں :پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی میڈیا بائولا اور بدحواس ہو گیا، بھارتی پنجاب پر میزائل حملہ ڈرامہ بے نقاب
