اہم خبریں

لسبیلہ، کوچ کھائی میں جا گری،12 افراد جاں بحق،48 مسافر سوار تھے ،مزید ہلاکتوں کا خدشہ

لسبیلہ(نیوز ڈیسک)افسوناک حادثہ ،لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں کوچ کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، کھائی میں گرنے کے بعد کوچ میں آگ لگ گئی جبکہ حادثےمیں متعدد افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال بیلہ منتقل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جاگری، حادثے کا شکار گاڑی میں سےدو لاشیں نکال لی گئی ہیں،مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی، حادثے کے بعد مسافر کوچ کو آگ لگ گئی، کوچ میں48 سے زائد مسافر سوار تھے۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔اسسٹنٹ کمشنر بیلا نے کہا کہ امدادی کارروائی میں مشکلات درپیش آرہی ہیں،اب تک12 لاشیں نکالی جاسکی ہیں، کوچ میں48 افراد سوار تھے، امدای کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں