اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بنی گالہ منتقلی کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔
ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایاز صادق کی واپسی کے بعد مذاکرات شروع ہو جائینگے، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے میں تاخیر کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے عمران خان کو بنی گالہ منتقلی کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے پیشکش کے بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے ۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے رابطے دونوں طرف نہیں بلکہ چاروں طرف ہیں۔تحریک انصاف رہنماؤں کی لیکڈ واٹس ایپ گفتگو کے بارے میں رانا ثنااللہ نے کہا علیمہ خان نے عمران خان کے جیل میں رہنے کے سیاسی فوائد اور انہیں زہر دینے کی بات کی، اس جماعت کے لوگ آپس میں بھی لڑ رہے ہیں اور اداروں سے بھی لڑ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کا نام نہاد گریٹر نقشہ جاری ، سعودی عرب نے مسترد کر دیا