اہم خبریں

مستقبل میں کیا کرنا ہے؟ سب خطاب میں بتادونگا،علی امین گنڈا پور

پشاور(نیوز ڈیسک )وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آج کے پی اسمبلی میں خطاب کروم گا، جو کچھ ہوا، مستقبل میں کیا کرنا ہے؟ سب خطاب میں بتا دونگا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے اور بشریٰ بی بی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں، اختلافات کی خبریں پروپیگنڈا ہے۔ وزیر اعلیٰ امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارا مقصدعمران خان کی رہائی ہے، ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

اس سے قبل بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ عمران خان کے حکم کے مطابق انہیں ڈی چوک پہنچنا تھا۔اپنے ایک بیان میں مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کے مطابق ڈی چوک میں پارٹی قیادت نہیں تھی، جو بھی ہوا اس کا احتساب اور جواب طلبی عمران خان کرینگے۔مشال یوسفزئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے پولیٹیکل کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی، نہ ہی شرکت۔
مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟ فیصلہ آج متوقع

متعلقہ خبریں