اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر موجود حکومتی قانونی ٹیم سے رابطہ ، وزیراعظم کی حکومتی ٹیم کے ساتھ اہم سیاسی امور پر مشاورت۔
آئینی ترامیم پر معاملات پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ حکومتی قانونی ٹیم نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ کا وزیر اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ سے وزیر اعظم سے وزیر قانون کا رابطہ ہوا ہے ۔ وزیر قانون نے مولانا فضل الرحمان سے اب تک ہونے والی بات بارے وزیر اعظم کو آگاہ کیا ہے۔
نائب وزیر اعظم سینٹر اسحاق ڈار ،وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر قانون کی مولانا فضل الرحمان سے طویل مشاورتینشست ہوئی ہے
مزید پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف کا عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک شروع کرنے کا فیصلہ