لاہور( نیوز ڈیسک ) لاہور میں 9 سالہ بچے پر چوری کا الزام لگا کر دکاندار آپے سے باہر ہوگیا۔ بچے پر تشدد کرڈالا، سربازار منہ کالا کیا اور برہنہ کرکو دکان کے سامنے کھڑا کردیا۔
افسوسناک واقعہ تھانہ سبزہ زار کی حدود میں پیش آیا جہاں دکان کے مالک نے بچے پر تشدد کرتے ہوئے منہ کالا بھی کردیا، دکان مالک یوسف نے بچے کو بھرے بازار میں برہنہ کرکو کھڑا کردیا،معصوم بچہ روتا ،بلکتا رہا ، قریب گزرنے والے شہریوں کو بھی رحم نہ آہا۔
پولیس کے مطابق بچہ گھر سے سامان لینے نکلا تھا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ بچے کو اس کے والد کے حوالے کردیا گیا۔
مزید پرھیں: پاکستان میں آج بروزبدھ 3 جولائی 2024 سونے کی قیمت