اہم خبریں

جمرود، دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ،2جوان شہید

جمرود(نیوزڈیسک)خیبر کی تختہ بیگ پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ،خیبر کی تختہ بیگ پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ خیبرپختونخوا کے علاقے جمرود میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ، حملے میںایف سی کے 2 جوان شہید ہو گئے ۔

دہشتگردوں کی جانب سے راکٹ لانچرز اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ خیبر کے علاقے جمرود میں تختہ بیگ میں واقع پولیس اور ایف سی کی مشترکہ چیک پوسٹ پر کیا گیا۔ واضح رہے کہ تختہ بیگ پوسٹ پولیس اور فرنٹیئر کور کی مشترکہ چیک پوسٹ ہے۔یہ چیک پوسٹ جمرود بازار کے قریب پاک افغان شاہراہ پر واقع ہے

چیک پوسٹ پر موجود پولیس اور ایف سی کے شیردل جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا، فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اور ایف سی کے 2 جوان شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا۔حملے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی

اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ڈی پی او خیبر کے مطابق حملے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک ایف سی کے جوان نے جام شہادت نوش کیا ہے، پولیس کی بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے۔
مزید پڑھیں: مچھ میں گیس پائپ لائن دھماکا خیز مواد سے اڑا دی گئی،سپلائی بند

متعلقہ خبریں