اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کرینگے جہاں انہیں حال ہی میں احتجاج اور مظاہروں کے دوران پہنچنے والے نقصان پر بریفنگ دی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم مظفرآباد بھی جائیں گے۔
مزید پڑھیں: ڈاکوئوں نے خواجہ سرائوں کو لوٹ لیا،پولیس کی بروقت کارروائی ،2 ملزمان گرفتار
جہاں انکی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نیلم جہلم پروجیکٹ کا بھی معائنی کرینگے، اسکے علاوہ انہیں آزاد کشمیر میں حال ہی میں ہونے والے احتجاج سے متعلق بریفنگ دی جائیگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز سے آزاد کشمیر میں سستی بجلی اور سستے آٹے کی فراہمی کیلئے جاری احتجاج اور ہڑتال کے دوران مشتعل مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آگئے تھے جس کے دوران پتھرائو کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کردی تھی ، چھاپوں کے دوران کم ازکم 70 افراد کی گرفتاری کے بعد جموں وکشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔
ہڑتال اور احتجاج کے باعث آزاد کشمیر بھر میں تمام کاروباری مراکز ، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند تھے ۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں کم ازکم ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 90 دیگر افراد زخمی ہوگئے تھے۔