دنیا کو پرامن بنانا ہے تو غزہ میں مستقل امن قائم کرنا ہوگا،وزیر اعظم

اسلام آباد( اے بی این نیوز       )وزیراعظم نے کہا ہے کہ سعودی عرب اورپاکستان کے دوطرفہ تعلقات اور معاشی شراکت داری کی جہات مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہیں ،آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کا وفد پاکستان تشریف لارہے ہیں،سعودی عرب کاروباری شخصیات کے وفد سے دونوں ممالک میں معاشی شراکت داری کی رفتار مزید تیز ہوگی ،قیادت کی سطح پر ہونے والی مفاہمت کو عملی شکل دینے کے لئے پوری محنت سے کام کریں گے، دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے،سعودی عرب کے دورہ کے اختتام پر جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ دو ماہ کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے

مزید پڑھیں :ضلعی عدلیہ کے 84 ججز نے اپنے عہدوں کا چارج چھوڑ دیا

درمیان اعلی ٰترین سطح پر ریکارڑ وفود کا تبادلہ ہوا،سعودی عرب میں تین روزہ دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے، نہایت مفید بات چیت ہوئی، کثیرالجہتی شعبوں میں باہمی تعاون، تجارت وسرمایہ کاری کے فروغ میں مثبت پیش رفت ہوئی ،ورلڈ اکنامک فورم پر واشگاف انداز میں بیان کیا کہ دنیا کو پرامن بنانا ہے تو غزہ میں مستقل امن قائم کرنا ہوگا،پرتپاک میزبانی اور پاکستان سے پرخلوص محبت پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی وزراء کو پاکستان کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں،سعودی عرب کے وزرا ءکو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

مزید پڑھیں :تحریک انصاف اور جے یو آئی میں قربتیں،حکومت کی نیندیں حرام