کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا حکومتی اقدام عدالت میں چیلنج

لاہور(نیوز ڈیسک ) پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق درخواست فرحت منظور چانڈیو ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر فریق بن گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: صاحبزادہ حامدکاپی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت کسانوں سے سرکاری قیمت پر گندم خریدنے پر پابندی ہے۔ 3900 روپے میں گندم خریدنے کے لیے پالیسی جاری کی گئی۔

حکومت کو 22 اپریل سے کسانوں سے گندم کی خریداری شروع کرنی تھی۔تاہم حکومت نے اتھارٹی کی پالیسی کے مطابق کسانوں سے گندم کی خریداری شروع نہیں کی۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بارشوں کے باعث کاشتکار گندم مافیا کو سستے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ سرکاری قیمت پر گندم نہ خریدنے سے کسانوں کے بنیادی حقوق ختم ہو رہے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت کو کسانوں سے گندم خریدنے کا حکم دے اور گندم مافیا کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے جائیں۔