صاحبزادہ حامدکاپی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کو تجویز دی ہے کہ اگر عمران خان کو آئندہ ہفتوں میں انصاف نہ ملا تو وہ اسمبلیوں سے مستعفی ہوجائیں اور سڑکوں پر نکل آئیں۔
مزید پڑھیں: صاحبزادہ حامدکاپی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ

سوشل میڈیا ویب سائٹ کا رخ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہم اس حکومت کو سانس لینے کی جگہ دینے کے لیے اسمبلیوں میں نہیں بیٹھے ہیں۔صاحبزادہ نے مزید کہا کہ میں عمران خان کے لیے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے والا پہلا شخص ہوں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے کراچی سے سکھر تک ’عمران خان ریلیز مارچ‘ نکالا، جس کی قیادت حلیم عادل شیخ اور شعیب شاہین نے کی۔

اس موقع پر شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے، پوری قوم آج بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے۔