راولپنڈی(نیوزڈیسک)تربت میں پاک بحریہ نیول بیس پی این صدیق پر دہشتگردوں کا بڑا حملہ ناکام، چار دہشتگرد ہلاک ، فائرنگ تبادلے میں سپاہی نعمان فرید شہید ہوگئے ،
پاک فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 25 اور 26 مارچ کی درمیانی شب دہشتگردوں کے پی این ایس صدیق پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دہشتگردوں کا ڈٹ کا مقابلہ کیا ، جس میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی نعمان فرید شہید ہوگئے ۔
بحری دستوں کی مدد کے لیے ارد گرد میں موجود سیکیورٹی فورسز کو فوری طور پر متحرک کیا گیا۔ مسلح افواج کے موثر جواب کے بعد مشترکہ کلیئرنس آپریشن میں چاروں دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں فرنٹیئر کور بلوچستان کے سپاہی نعمان فرید نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک بحریہ کی کامیاب کارروائی، 8 ایرانی ماہی گیروں کو بچا لیا
شہید کی عمر 24 سال اور مظفر گڑھ کا رہائشی تھا۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا تربت نیول ایئر بیس پر دہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین اور شاباش ۔