اہم خبریں

رات کی تاریکی میں حکومت نے عوام پر بجلی گرادی ، فی یونٹ 7 روپے 5 پیسے اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نیپرا حکام نےعوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرادیا، فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 5 پیسے کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اطلاق مارچ کے بلوں میں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حالیہ اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ، جس سے صارفین پر 66 ارب روپے کا اضافہ بوجھ پڑے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا جبکہ جن کیلئے اضافہ کیا گیا ہے انہیں مارچ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:‌یورپی یونین کیلئے پانچ سالہ ویزہ کیسے حاصل کریں؟؟ گائیڈ لائن جاری

متعلقہ خبریں