اسلام آباد(اے بی این نیوز) پاکستان بھر میں جنرل الیکشن کے بعد نئی حکومت سازی کیلئے قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 29فروری کوطلب کئے جانے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق اجلاس میں نو منتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے، قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت سپیکر راجہ پرویز اشرف کریں گے
پارلیمانی ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل91کے تحت انتخابات کے بعد 21روز کے اندر نئی اسمبلی کا اجلاس ہو گا، افتتاحی اجلاس میں نو منتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے، افتتاحی اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف ارکان سے حلف لیں گے۔
الیکشن کے بعد 14روز کے اندر نو منتخب ارکان کا نوٹیفکیشن ہوگا، ارکان کے نوٹیفکیشن کے بعد 60 خواتین اور 10 اقلیتی نشستیں ملیں گی جبکہ آزاد ارکان کو 3 روز کے اندر کسی پارٹی میں شمولیت کا وقت ملے گا۔
مزید پڑھیں:قلعہ سیف اللہ کے پہاڑی سلسلے سے 6 لاشیں برآمد















