آپ کو اتنی جلدی کیا ہے، میرے وکلاء کا انتظار کرلیں، عمران خان ، وقت بہت کم ، انتظار نہیں کرسکتے، جج محمد بشیر کا جواب

راولپنڈی (نیوزڈیسک) بانیٔ پی ٹی آئی نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سے پوچھا کہ آپ کو اتنی جلدی کیوں ہے؟ مجھے تو صرف حاضری پر بلاکر میرے ساتھ دھوکا کیا گیا ہےجج محمد بشیر نے بانیٔ پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ آپ نے اپنا 342 کا بیان جمع کرایا ۔بانیٔ پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ میں نے بیان تیار کر لیا ہے اپنے وکلاء کے آنے پر بیان جمع کراؤں گا، مجھے تھوڑا وقت دیں، میرے وکلاء آ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے گرفتار

جج محمد بشیر نے بانیٔ پی ٹی آئی کو وقت دینے سے انکار کر دیا۔سزا سنائے جانے کے بعد بانیٔ پی ٹی آئی نے جج سے کہا کہ آپ کو اتنی جلدی کیوں ہے؟ میرے ساتھ دھوکا ہوا ہے، مجھے تو صرف حاضری کے لیے بلایا گیا تھا۔سزا سننے کے بعد بانیٔ پی ٹی آئی کمرۂ عدالت سے چلے گئے۔جیل حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کمرۂ عدالت میں واپس آنے کیلئے تیار نہیں۔