Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

حق رائے دہی میں رکاوٹ ڈالنا منتخب حکومت کے دل پر وار کرنے کے مترادف ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )سپریم کورٹ نے پرویز الہٰی کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت کا فیصلہ جاری کر دیا ،سپریم کورٹ جاری کردہ فیصلہ کے مطابقجمہوریت کی روح انتخابی عمل ہے، جمہوریت کا بنیادی اصول ہے کہ اقتدار عوام کے ہاتھ میں ہوگا،الیکشن عوام کو جمہوری عمل میں شرکت اور نمائندوں کے انتخاب کا موقع دیتے ہیں،امیدواروں اور ووٹرز کی انتخابی عمل میں شرکت ہی اس امر کو یقینی بناتی ہے،
نامعقول وجوہات پر کاغذات مسترد کرنا انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات اٹھاتا ہے،جمہوری معاشرے کیلئے ضروری ہے لوگوں کو حق نمائندگی سے محروم کرنے کیخلاف لڑے،شفاف انتخابات سے استحکام آتا ہے جو ترقی کا باعث بنتا ہے،لوگوں کا حق ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ امیدوار کو آزادی سے ووٹ ڈال سکیں،حق رائے دہی میں رکاوٹ ڈالنا منتخب حکومت کے دل پر وار کرنے کے مترادف ہے،امیدوار لازم ضروری نہیں کہ ہر حلقہ انتخاب کیلئے الگ بنک اکائونٹ کھولے،پرویز الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار نہیں رکھا جا سکتا،کاغذات نامزدگی محض کسی غلطی کی وجہ سے مسترد نہیں کیے جا سکتے۔