Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

وزارت صحت بیورو کریسی اور پی ڈبلیو ڈی کرپٹ مافیا گٹھ جوڑ بے نقاب

اسلام آباد ( اے بی این نیوز)وزارت صحت بیورو کریسی اور پی ڈبلیو ڈی کرپٹ مافیا گٹھ جوڑ پمز کے کینسر ہسپتال کا 630 ملین فنڈ شیخ رشید زچہ و بچہ ہسپتال راولپنڈی کو منتقل کر دئیے گئے شیخ رشید ہسپتال کا پراجیکٹ ڈائریکٹر پولی کلینک کروڑوں روپے گیس سکینڈل کے ملزم ڈاکٹر فرخ بھٹی کو بنا دیا گیا ،دوسری جانب پمز کینسر ہسپتال کی بنیادوں میں کرپشن کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی بجائے 630ملین شیخ رشید ہسپتال کو دے دیا گیا پمز کے ناکارہ ائیر کنڈیشنگ سسٹم پراجیکٹ کے ایس ڈی او ظہیر ہی شیخ رشید ہسپتال کے بھی ایس ڈی او ہیں ذرائع وزارت صحت کے مطابق وزارت صحت کے جوائنٹ سیکرٹری پراجیکٹس کی مبینہ ملی بھگت سے یہ پیسہ ٰڈاکٹر فرخ بھٹی کے پراجیکٹ کو دیا گیا وہ وزارت صحت میں جوائنٹ سیکرٹری ذوالفقار بھٹی کے دست راست رہے ہیں وزیر اعظم معائنہ کمیشن ٹیم بھی پمز ایچ ویک پراجیکٹ کرپشن میں ملوث افراد کا کچھ نہ بگاڑ سکا .پیر کے دن ہونے والی میٹنگ میں بھی کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ نہ ہو سکا ،وزیر اعظم معائنہ کمیشن نے بھی میٹنگ میٹنگ کھیلنا شروع کر دیا مردہ انجینئیر کے دستخط کیسے ہوئے معائنہ کمیشن خاموش چیف انجینئیر نارتھ بھی تمام کرپشن پر خاموش تماشائی وزارت ہاوسنگ کے جوائنٹ سیکرٹری اشفاق گھمن نے بھی ہر انکوائری سرد خانے میں ڈال دی