کراچی (نیوزڈیسک ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی مہم کے دوران عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والی قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، ،ایک شخص کو چوتھی بار مسلط کیا گیا تو عوام نقصان اٹھائیں گےپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگر ایک شخص کو چوتھی بار مسلط کیا گیا تو عوام نقصان اٹھائیں گے۔، سازش کی جارہی تھی کہ ایک بار پھرون یونٹ قائم کیا جائے،ہم نے مل کے اس سازش کوناکام بنایا، امیرالمومنین بننےکی سازشوں کوبھی ناکام کیانوڈیرو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پریقین رکھتی ہے۔ اگر8 فروری کے الیکشن میں کسی نے ایک شخص کو قوم پر چوتھی بار مسلط کیا تو قوم خمیازہ بھگتنے کیلئے تیار رہے ۔ آپ نے میری آواز اور نمائندہ بن کر گھر گھر پہنچنا ہے، میرا پیغام اور منشور پہنچانا ہے، پی پی کو کامیاب کرانا ہے تاکہ ایسی حکومت بنائیں جو عوام کی حکومت ہو، نہ کہ وہ پرانے سیاستدانوں کی پرانی سیاست کی حکومت ہو۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم آپ کے لیے سوچتے ہیں، کام کرتے ہیں اور آپ کے لیے ہی قربانی دیتے ہیں،کسی کوکوئی احساس اورفکر نہیں کہ عوام کتنی تکلیف میں ہیں،ان کواندازہ نہیں کہ اسلام آباد میں کیے گئے فیصلوں کا اثرکیا ہوتا ہے، ان فیصلوں کی وجہ سے پاکستان میں تاریخی مہنگائی، بےروزگاری اورغربت ہے۔بلاول نے مزید کہا کہ معاشرے میں نفرت اورتقسیم کی سیاست چل رہی ہے،یہ گالم گلوچ کی سیاست سے شروع ہوتے ہوئے ذاتی دشمنی کی سیاست تک پہنچ چکے ہیں، دیگر سیاستدان صرف اپنے لیے سوچتے ہیں۔ معاشی بحران تو دوسری طرف سیاسی بحران،افغانستان کےحالات کے اثرات پاکستان کے عوام بھگت رہے ہیں،دہشتگردی جو سر اٹھارہی ہے اسے کاٹ دیں گے، ملک کو آئینی اور سیاسی بحران سے نکالیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا مقابلہ کسی سیاست جماعت یا سیاستدان سے نہیں،ہمارا مقابلہ، غربت بیروزگاری اور مہنگائی سے ہے۔















