اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ نے بتایاکہ پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے،پٹرول8روپےلیٹر سستا ہونے کے بعد 259.34پیسے فی لیٹر ہوگیا جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ،اس سے پہلے پٹرول کی قیمت 267 روپے 34 پیسے فی لیٹر تھی، ڈیزل کی قیمت 276 روپے 21 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
یادرہے کہ طلب اور تیل کی زیادہ پیداوار کے باعث 2024 کے اوائل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نمایاں کمی،بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کی وجہ سے پٹرول کی قیمت میں کمی کی گئی،















