اہم خبریں

قدرت نے نواز شریف کیساتھ ہونیوالے ظلم کا سوموٹو نوٹس لے لیا ، مریم نواز

اکاڑہ (نیوزڈیسک)چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے اکاڑہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرت نے قوم کے قائدنواز شریف کیساتھ ہونے والے ظلم کا سوموٹو نوٹس لے لیا ، فرعون کو اب سمجھ آئی مشکل وقت کا سامنا کرتے ہوئے کیوں منہ چھپانا پڑتا ہے ، اس لیے کہ کہیں چوری پکڑی نہ جائے۔اوکاڑہ میں جلسے سے انتخابی مہم کا آغاز کرنے والی مریم نوازنے خطاب کے آغاز پر عوام کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئےخوشی کااظہار کیا اور ن لیگ کی مقامی قیادت کو شاباش دی۔مریم کے مطابق نواز شریف نے انہیں یہ پیغام دینے کی ہدایت کی کہ وہ اوکاڑہ سے پیارکرتے ہیں اور انہوں نے بھی وفا نبھائی ہے۔ اوکاڑہ والوں کو خراب سیاسی موسم میں بھی لیگ کا ساتھ نہ چھوڑنے پر سلام پیش کرتی ہوں۔ 8 فروری کو شیر اوکاڑہ میں شیر دھاڑے گا۔ قدرت نے نواز شریف کے ساتھ ہونے والے ظلم کا سوموٹو نوٹس لے لیا ہے۔ یاد رکھنا جو جتنا بڑا ظالم ہوتا ہے اتنا ہی بڑا بزدل ہوتا ہے۔عمران خان کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بنانے والی مریم نے کہا کہ دوسروں کا احتساب کرتے ہوئے طاقت کے بل بوتے پر فرعون بننے والے اپنی باری پر منہ چھپا کر جوتیاں چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔ لوگوں کو چور کہنے والے نے اپنی باری پر گھڑی بھی نہ چھوڑی۔

متعلقہ خبریں