اہم خبریں

سینیٹ قرارداد پر الیکشن کمیشن کا انتخابات ملتوی کرنے سے انکار

اسلام آباد(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ میں جمع کروائی گئیں قرارداد پر انتخابات ملتوی کرنے سےانکار کردیا۔الیکشن کمیشن حکام نے سینیٹ سیکریٹریٹ کو ارسال کردہ خط میں بتایا کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ قرارداد کا اجلاس میں جائزہ لیا جس پر غور کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کے لیے اس مرحلے پر عام انتخابات کو ملتوی کرنا مناسب نہیں ہوگا۔خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صدر سے مشاورت کے بعد پولنگ کے لیے 8 فروری 2024 کی تاریخ مقرر کی جبکہ الیکشن کمیشن نے نگراں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کردیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن نے تمام تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں، ماضی میں بھی عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات موسم سرما میں ہوتے رہے ہیں۔خط میں واضح کیا گیا کہ الیکشن کمیشن 8 فروری کو انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں بھی یقین دہانی کروائی جاچکی ہے ۔دوسری جانب، سینیٹر دلاور خان نے چیئرمین سینیٹ کو خط میں کہا ہے کہ سینیٹ نے 5جنوری کو الیکشن ملتوی کرانے کی قرارداد پاس کی لیکن تاحال 8 فروری کے انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق کوئی اقدامات نہ اٹھائے پر تشویش ہے۔چیئرمین سینیٹ کو خط میں سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ قرارداد میں نشاندہی کیے گئےتحفظات پر توجہ دی جانی چاہیے تھی، مسائل حل کئے بغیر شفاف انتخابات پر سمجھوتا نظر آرہا ہے، 8 فروری کے انتخابات کے التواء کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں