بشریٰ بی بی عدت نکاح کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدت نکاح کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔درخواست آج ہی سماعت کیلئےمقررکرنے کی استدعا کی گئی ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بشریٰ بی بی اور قانونی شوہر کیخلاف درخواست بدنیتی پرمبنی ہے،ایڈیشنل سیشن جج ایسٹ کا 11 جنوری کافیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدت کےدوران نکاح کیس کوخارج کرنےکاحکم دیاجائے اوردرخواست کے زیرالتوا رہنےتک ٹرائل کورٹ کی کارروائی روکی جائے۔