اہم خبریں

امریکی نائب وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے، اعلیٰ حکومتی شخصیات سے اہم ملاقاتیں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)امریکی نائب وزیرخارجہ رچرڈ ورما اچانک اسلام آباد پہنچ گئے ۔ افغانوں کی آباد کاری کا بھی جائزہ لیا، عالمی تنظیموں کے نمائندوں، اہم کاروباری شخصیات سے بھی ملے۔ذرائع کے مطابق امریکہ کے نائب وزیر خارجہ رچرڈ راہل ورما نے مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے دورے کے آخری مرحلے میں اسلام آباد میں اعلیٰ حکام، عالمی تنظیموں اور ہم خیال شراکت داروں سے ملاقاتیں کی۔امریکی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جن افغان باشندوں نے امریکہ کیلئے خدمات انجام دی ہیں انہیں تحفظ فراہم کرنا اور بنیادی سہولتوں کا خیال رکھنا امریکہ کی ذمہ داری ہے۔امریکی نائب وزیر کارجہ نے پاک امریکا تعلقات اور مشترکہ مفادات کو مزید فروغ دینے اور وسیع تر اشتراکِ عمل کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔رچرڈ راہل ورما نے کاروباری برادری کی اہم شخصیات سے بھی اقتصادی اصلاحات کی حوصلہ افزائی سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک تجارت و سرمایہ کاری اور بہتر دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے پاکستان کی حمایت و مدد کرتا رہے گا۔

متعلقہ خبریں