اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس اعجاز الاحسن بھی مستعفی،جسٹس مظاہر کے بعد جسٹس اعجاز الاحسن نے استعفی دے دیاجسٹس اعجازالاحسن سپریم کورٹ کی سنیارٹی میں تیسرے سینئر ترین جج تھے، موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعد اکتوبر میں انہیں ملک کا آئندہ چیف جسٹس بننا تھا۔ واضح رہے کہ جسٹس اعجازالاحسن نے دو روز قبل سابق جسٹس مظاہرنقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی سے اختلاف کیا تھا۔ نیزجسٹس اعجازالاحسن نے آج سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔















