اہم خبریں

سپریم کورٹ، بلے کے نشان سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست واپس

اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کی بلے کا نشان منسوخی کیخلاف اپیل سپریم کورٹ سے خارج ۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بلے کا نشان واپس لینے کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔پی ٹی آئی وکیل نے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست واپس لے لی۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہےپشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔ پشاور ہائیکورٹ میں بلے کے نشان سے متعلق کیس چل رہا ہے، اس لیے سپریم کورٹ میں ہماری درخواست غیر مؤثر ہوچکی تھی، امید ہےپشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں ہوگا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں کے باعث پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لے کر پی ٹی آئی انتخابات کو کالعدم قرار دیا تھا۔ پی ٹی آئی نے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

متعلقہ خبریں