عمران خان جی ایچ کیو حملہ کیس میں دو بارہ گرفتار

راولپنڈی( نیوز ڈیسک) پولیس نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتاری ڈال دی ۔ سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی وڈیو لنک سماعت شروع شروع، 12 مقدمات کے ایس ایچ اوز ریکارڈ سمیت کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار نے بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرلی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے روبکار جاری کئے تھے۔روبکار میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہو چکی ، کسی دوسرے مقدمے میں نامزد نہیں تو رہا کیا جائے۔