اہم خبریں

190 ملین پاؤنڈ کیس: شہزاد اکبر، فرح گوگی اور ذلفی بخاری کے اثاثے منجمد ،دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباداحتساب عدالت کا190 ملین پاؤنڈ کیس میں ملوث شہزاد اکبر، ذلفی بخاری اور فرح گوگی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم ۔ جج محمد بشیر نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر، ذلفی بخاری اور فرح گوگی کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا۔احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 6 ملزمان کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔احتساب عدالت نے ملزمان کے نام رجسٹرڈ گاڑیاں بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ عدالت نے اشتہاری قراردینےکے بعد تمام ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

متعلقہ خبریں