باجوڑ (نیوز ڈیسک) تحصیل ماموند میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکے سے 5 اہلکار شہید اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق اہلکار انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی کیلئے جا رہے تھے کہ تحصیل ماموند میں دھماکے کی زد میں آ گئے، دھماکہ تحصیل ماموند کے علاقے بیلوٹ فرش پولیس گاڑی کے پاس ہوا جس میں 5 اہلکار شہید اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار انسداد پولیو مہم ٹیم کی سکیورٹی کیلئے جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی دھماکے کی زد میں آ گئی۔دھماکے کے زخمیوں کو خار اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور علاقے کا محاصرہ کر کے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔















